مقامات و تاریخ
قصبہمعیشتگوجرخان
قصبہ بیول - تعارف اور معاشی اہميت
تصویر کا مقام (Image Space Holder)
قصبہ بیول - تعارف اور معاشی اہميت
تحصیل گوجرخان کے قصبات میں بیول کا مقام انتہائی نمایاں ہے- ملکی معیشت میں بیول کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے- بیول میں پورے ایک درجن (12) کمرشل بنک قائم ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملکی معیشت کو یہاں سے کتنا سرمایہ فراہم کیا جاتا ہے- بیول کے لوگ دیگر قصبات کی نسبت سب سے زیادہ انکم ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس دیتے ہیں-
بیول نے باہر سے آئی ہوئی 15 فیصد آبادی کو اپنے دامن میں قبول کر رکھا ہے جو یہاں بہترین روزی کما رہے ہیں- اس کے علاوہ بیرون ممالک مقیم تارکین وطن زر مبادلہ کی کثیر رقم قومی خزانے کو فراہم کرتے ہیں- بیول ایک پُرامن، غریب پرور اور ہمدرد قصبہ ہے-