محترم ماسٹر مشتاق صاحب نہایت شفیق، ملنسار، درد مند ، اعلیٰ کردار اور اخلاق کے مالک انسان تھے۔ عجز اور انکساری انکی شخصیت کے نمایاں خصوصیت تھی۔ میں ماسٹر صاحب کا شاگرد رہا ہوں۔ انکا چھوٹا بیٹا مسعود میرے کلاس فیلو اور دوست ہے۔ میں نے ماسٹر صاحب کو زندگی میں کبھی غصہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ماسٹر نے کبھی کسی شاگرد پر غصہ یا ڈنڈا استعمال نہیں کیا۔ یہ اس دور کی بات ہے جب ماسٹر کام میں کوتاہی پر ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا کرتے تھے۔
ماسٹر صاحب نہایت شریف النفس اور پابند صوم و صلوٰۃ شخص تھے۔ پیچھلے کچھ عرصے سے وہ برمنگھم میں اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ مقیم تھے۔ محترم ماسٹر صاحب سے جب کبھی وقتاً فوقتاً ملاقات ہوتی تو بیمار ہونے کے باوجود انکے پیار خلوص اور محبت پہلے کی طرح جواں ملتی۔ محترم ماسٹر صاحب میرے نہایت پیار بھائی اور دوست ابرار وارثی کے تایا تھے۔ میں ماسٹر صاحب کی تمام فیملی ممبرز خاص کر انکے بیٹوں مسعود اور ابرار وارثی سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ ماہ رمضان اور اپنے پیارے حبیب کے صدقے ماسٹر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین
جہانگیر اشرف