اگرچہ1947 کے موسم بہار تک ، بیول کی ایک بڑی تعداد میں غیر مسلم آبادی تھی ، جن میں زیادہ تر سکھوں پر مشتمل تھے ، جن میں ہندوؤں کی ایک چھوٹی تعداد تھی۔بیول فرقہ وارانہ فسادات کا شکار تھے جس میں مقامی مسلمانوں نے ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے تک اس شہر کا محاصرہ کیا۔ تعطل کے نتیجے میں فسادیوں نے بیول کے وسط میں رہنے والے سکھوں اور ہندوؤں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ واقعی طور پر اگلی آگ میں بیول میں سکھوں اور ہندوؤں کی پوری آبادی زندہ جل گئی یہاں کی تجارت پر انہی سکھ اور ہندوئوں کا غلبہ تھا۔
مسلمانوں کی اکثریت غریب کاشتکاروں پر مشتمل تھی۔ یہاں بھارت سے نقل مکانی کرکے آنے والے مہاجرین بھی آباد ہیں۔ یہ علاقہ ماضی میں راجہ کشمیر کے زیر قبضہ بھی رہا۔ قلعہ سنگھنی، مغل دور کا تعمیر کردہ پکا کُھوہ اور پکّی مسجد اس علاقے میں ماضی کی یادگار کے طو رپر اب تک موجود ہیں۔
یہاں زیادہ تر قریشی، اعوان، گکھڑ،گُجر، مغل، سیّد، راجپوت اور جسیال قوموں کے افراد آباد ہیں۔ یہاں طلبا و طالبات کے سکول، ہسپتال اور دیگر سہولتیں دستیاب ہیں۔ کبڈی، والی بال اور کتوں کی لڑائی علاقے کے معروف اور پسندیدہ کھیل ہیں۔ برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی چیئرپرسن اور ممبر پارلیمنٹ سعیدہ وارثی کا بنیادی تعلق اسی قصبہ سے ہے۔ ان کے والد یہاں سے نقل مکانی کر کے برطانیہ جا بسے تھے۔ وہ یہاں وقتاً فوقتاً آتی ہیں۔یہاں کے کافی لوگ غیرممالک میں روزگار کے لئے مقیم ہیں۔
یہاں کے ڈاکٹر عتیق الرحمان نے اپنے والد عبدالرحمان کے نام پر ٹرسٹ قائم کر رکھا ہے، جس کے تحت انٹرنیشنل ہسپتال کے نام کا ایک جدید ہسپتال کام کر رہا ہے