روزی خان ایک نہایت ہی شریف انسان محنتی محبت کرنے والا یاروں کا یار بیول کے بہت سے لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی وجہ سے جانا جاتا ہے شروع سے ہی محنتی ہے اور محنت کا اچھا پھل پا چکا ہے محنت کرنے والا ویسے ہی کامیاب ہوتا ہے مگر روزی خان نے جیسے محنت کی شاید ہی کوئی اور کر سکے کم عمری میں ہی رزق حلال کمانے کی طرف اپنے آپ کو مصروف رکھا سائیکل پر قلفیاں بیچنے کے لیے مختلف گاوں کی طرف جاتا رہا سمحنت کی اور آج ہیوی مشینری کا مالک ہے ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ بھی بہت کام کیا اللہ نے محنت کا پھل دیا بیول کے لوگ خود اس بات کی گواہی دے سکتے ہیں کے روزی خان نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا ہمیشہ سچے دل سے محنت کی رزق حلال کمایا جس کی وجہ سے آج بیول کے لوگوں کے دلوں میں بستا ہے دعا ہے اللہ تعالی روزی خان کے رزق میں اضافہ کرے امین ۔
تحریر افتخار وارثی