اختر محمود میرا کلاس فیلو میرا دوست میرا بھائی
گورنمنٹ ہائی سکول بیول میں جن کلاس فیلوز سے میری دوستی رہی ہے ان میں میرے گاؤں کا اختر محمود کا نام بہت نمایاں ہے۔ ہم نے ایک ساتھ کرکٹ کھیلی، فلمیں دیکھی، تاش کھیلی اور پورا پورا دن اختر محمود کی بیٹھک میں ہم فلمیں دیکھتے تھے تاش کھیلتے تھے لیکن کبھی ہم ایک دوسرے کے ساتھ لڑے نہیں بلکہ محبت اور احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رہا۔
سکول سے فارغ ہونے کے بعد اختر محمود کچھ عرصہ واپڈا میں ملازم ہو گیا لیکن تھوڑے ہی عرصے بعد کسی کی زلف کا اسیر ہو گیا مگر اس وقت اسکی اپنی زلفیں اس سے بے وفائی کرنا شروع ہو گئی تھی جس کا اسکو بڑا ملال تھا۔ پھر یوں ہوا کہ محبت رنگ لائی اور اختر محمود شادی کر کے انگلینڈ آ گیا ۔
اختر محمود کھلے ذہین کا انسان ہے جو اپنے نظریات پر قائم رہیتے ہوئے دوسروں کے نظریات کا احترام کرنے کا ہنر جانتا ہے۔ اختر محمود پی ٹی آئی کا ہاٹ کور سپورٹر ہے میری اور اسکی آپس میں نوک جھوک لگی رہتی ہے مگر اس نے ہمیشہ احترام اور شائستگی کو برقرار رکھا۔ مجھے اس پر مان ہے کہ میرے دوستوں میں اختر محمود بھی شامل ہے۔ 1977 سے لیکر آج تک ہمارے درمیان باہمی احترام اور محبت کا موجود ہونا اس بات کی دلالت ہے کہ اختر محمود ایک اعلیٰ ظرف انسان ہے۔
میری اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ اختر محمود کو صحت تندرستی اور سلامتی عطاء ہو
جہانگیر اشرف