بیول شہر میں تجاوزات کی بھرمارسے ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، بیول کے عوامی وسماجی حلقوں نے بیول شہر میں تجاوازت کے خلاف گرینڈآپریشن کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ بیول شہرمیں تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بیول مین اڈہ چوک ،مین بازار،بیو ل گوجرخان روڈ،بیول سموٹ روڈ اور بیول جبر روڈ پر تجاوزات کی وجہ سے روڈ بھی سکڑ گئی ہے جس کی وجہ سے روز بروز ٹریفک مسائل میں بھی اضافہ ہور ہاہے اور ٹریفک جام رہنا معمول بنتا جارہاہے جبکہ کچھ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے سامنے ریڑھیاں لگائی ہوئی ہیں جبکہ کچھ نے تو سامان دکان کے اندر رکھنے کی بجائے روڈ پر رکھا ہوا ہے جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بیول کے عوامی و سماجی حلقوںنے اعلی حکام سے بیول شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔