شقی القلب دیور نے بھابھی سمیت کمسن بھتیجے اور بھتیجی کو بھی قتل کرڈالا 

بیول ڈاٹ نیٹ www.bewal.net 
بیول( بیول ڈاٹ نیٹ www.bewal.net )شقی القلب دیور نے بھابھی سمیت کمسن بھتیجے اور بھتیجی کو بھی قتل کرڈالاپولیس تھانہ گوجرخان جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ملزم فرار میں کامیاب ہوگیا پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کاآغاز کردیا۔ بیول کے نواحی گاؤں موضع سنگنی یونین کونسل سوئیں چیمیاں کے علاقہ میں دیور نے اپنی بیس سالہ بھابھی کو قتل کردیا اسکے ساتھ ساتھ اپنی نوماہ کی کمسن بھتیجی اور تین سالہ کمسن بھتیجے کو بھی قتل کردیا اور خود فرار ہوگیا ملزم کا نام وحید مراد ہے اور معلوم ہواہے کہ قبل ازاں بھی ملزم پر چوری چکاری کے مقدمات درج تھے مقتولہ کا شوہر فیصل بیرون ملک لیبیا میں بسلسلہ روزگار مقیم بتایاجاتاہے پولیس تھانہ گوجرخان نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار میں کامیاب ہوگیا